ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی تعلقہ کے ہائی اسکول اساتذہ نے بچوں کے گھر گھر پہنچ کر ایس ایس ایل سی امتحانات کی تیاری کرائی : دیگر اسکولوں کے لئے مثالی نمونہ

سرسی تعلقہ کے ہائی اسکول اساتذہ نے بچوں کے گھر گھر پہنچ کر ایس ایس ایل سی امتحانات کی تیاری کرائی : دیگر اسکولوں کے لئے مثالی نمونہ

Tue, 23 Jun 2020 19:12:36    S.O. News Service

سرسی:23/جون (ایس اؤ نیوز )کووڈ-19 کو لےکر لاک ڈاؤن نافذ ہونےکی وجہ سے ایس ایس ایل سی امتحانات ملتوی کئے گئے تھے۔ اسکول میں طلبا کو جو تعلیم دی گئی ہے بچے کہیں وہ بھول نہ جائیں ،اس بات کو لےکر اسکول کے اساتذہ بچوں کے گھر گھر پہنچ کر انہیں تعلیم دیتے ہوئے نمونہ کے سوال پرچوں کو حل کرانے کی کوشش کی ہے۔

تعلقہ کے السور کی سرکاری ہائی اسکول  میں امسال 84طلبا  ایس ایس ایل سی امتحانات میں شریک ہونگے۔ 25جون سے امتحانات شروع ہورہے ہیں، متعلقہ اسکول کے بچوں کو امتحان میں شریک ہونےمیں کوئی خوف نہیں ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کی چھٹیوں میں بھی ان طلبا اپنے گھروں میں اسکول کے یومیہ ٹائم ٹیبل کے مطابق پڑھائی میں مشغول ہیں۔

ہائی اسکول کی صدر مدرسہ سومنگلا جوشی نے بتایا کہ السور سرکاری ہائی اسکول کے پاس پڑوس والے دیہات داسن کوپا، دنگن ہلی ، سمسگی ، ہنومنکوپا ، ہاویری ضلع سرحد پر واقع دیہات کے طلبا متعلقہ اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔ اسکول کے اساتذہ نے متعینہ طلبا کی ذمہ داری لیتے ہوئے ان کے گھر پہنچے۔ 50مارکس والے نمونے کے سوال پرچے تیار کرکے بچوں کو پہنچائے۔ مسلسل بارش کے دوران میں بھی گھر گھر پہنچ کر تدریسی خدمات جاری رہیں۔ مقامی طورپر چار اساتذہ نے کام کیا تو دوسرے چار استادوں نے 25-30کلومیٹر دور دور جا کر بچوں کو تعلیم دیتے ہوئے انہیں امتحانات کی تیاری کرائی ۔

صدر مدرسہ نے بتایا کہ اساتذہ کو ہفتہ میں دو ورک شیٹ دئیے جاتے تھے، دوسری مرتبہ گھر پہنچنےکے بعد پہلی بار دئیے گئے سوال پرچوں کے حل کردہ جوابی پرچےدینا  لازم کئےتھے۔ لاک ڈاؤن میں ڈھیل دینےکے بعد چار چار بچوں کو لے کر اساتذہ نے مندروں کے صحن، چند افراد کے بڑے گھروں میں ریاضی ، انگریزی وغیرہ کی تعلیم دئیے۔ گھر گھر تدریس کے موقع پر طبی فاصلے سمیت تمام ضوابط کا خیال رکھا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے اسکول میں جو بچے زیرتعلیم ہیں وہ زیادہ مزدوروں ، کسانوں کے بچے ہیں۔ انہیں ہمیشہ پڑھائی میں مشغول رکھنے کے لئے موبائیل سے رابطے میں بھی رہے۔ لاک ڈاؤن میں ڈھیل دینےکے بعد ہمارے کاموں میں سرگرمی آئی جس میں والدین و سرپرستوں کا بہتر تعاون شامل حال رہنےکی بات فزیکل ٹیچر بی وی گنیش نے بتائی ۔

بی ای اؤ ہیگڈے ایم ایس کا کہنا ہے کہ جو بچے ایس ایس ایل سی امتحانات لکھ رہے ہیں ، لاک ڈاؤن کے دوران انہیں کسی نہ کسی طرح تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تعلقہ کے سبھی سرکاری ہائی اسکولوں میں اس طرح کا نظام کئے جانےکی انہوں نے جانکاری دی ۔


Share: